ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منموہن سنگھ کے خلاف پی ایم مودی کے تبصرہ کو لے کر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

منموہن سنگھ کے خلاف پی ایم مودی کے تبصرہ کو لے کر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

Tue, 19 Dec 2017 23:36:27    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر کئے گئے تبصرہ کو لے کر منگل کو پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس اور اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر اس مسئلے پر جم کر ہنگامہ کیا۔اس معاملے پر جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کریں گے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ کانگریس رکن اجازت کے بغیر اپنی بات رکھ رہے ہیں۔وقفہ صفر کے دوران کانگریس رکن اسٹیج کے قریب آکر اپنی بات رکھ رہے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔ملکارجن کھڑگے کو بھی کچھ کہتے ہوئے دیکھاگیا،لیکن ان کی بات سنی نہیں جا سکی۔کانگریس رکن بار بار صدر سے اپنی بات رکھنے کی اجازت دینے کی اپیل کر رہے تھے۔کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ تو وقفہ صفر ہے۔وقفہ صفر میں بات رکھنے کی اجازت دینے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بات رکھنے کی اجازت دی جائے۔ایک سابق وزیر اعظم کی توہین ہوئی ہے۔یہ سنگین معاملہ ہے۔اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ روز روز اس طرح ایوان کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔اس سے پہلے وقفہ صفر شروع ہونے پر صدر نے ضروری کاغذات رکھواے اور کانگریس ارکان کے شور شرابے کے دوران ہی کارروائی کوآگے بڑھایا۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران آج کانگریس صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی بھی موجود تھے۔اپنی بات رکھنے کی اجازت نہ دئیے جانے پر کانگریس ارکان نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ آپ بولنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔اس کے بعد وقفہ صفر کے درمیان ہی کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے واک آؤٹ کر دیا۔


Share: